ETV Bharat / state

اننت ناگ کے رانی پورہ میں فوج کی انوکھی پہل - میگزین اور اخبارات

ضلع اننت ناگ کے رانی پورہ علاقہ میں فوج کی 18 آر آر کی جانب سے ایک سٹریٹ لائبریری قائم کی گئی ہے۔ لوگوں کے مطابق اس لائبریری کے قیام سے یہاں کے نوجوانوں کو کافی فائدہ ہوگا۔

Street library
لائبریری
author img

By

Published : Feb 25, 2021, 5:15 PM IST

Updated : Feb 25, 2021, 5:21 PM IST

ضلع اننت ناگ کے رانی پورہ علاقے میں فوج کی 18 آر آر کی جانب سے سڑک کے کنارے ایک سٹریٹ لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا۔

لائبریری

اس لائبریری میں مختلف قسم کی کتابیں رکھی گئی ہیں۔ اس میں کتابوں کے ساتھ ساتھ میگزین اور اخبارات بھی عوام کو دستیاب کرائے جائیں گے۔

فوج کے اس اقدام کو مقامی لوگوں نے کافی سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس طرح کے اور بھی پروگرام عمل میں لائے جائیں جو یہاں کے غریب، بے روزگار نوجوانوں کے لیے تعلیمی اور تجارتی اعتبار سے سود مند ثابت ہوں۔

واضح رہے کہ رانی پورہ ایک پسماندہ علاقہ تصور کیا جاتا ہے، جہاں کے لوگ بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ علم و آگاہی سے بھی محروم رہتے ہیں۔ اب امید کی جا سکتی ہے کہ اس لائبریری کے قیام سے یہاں کے نوجوانوں کو کافی فائدہ حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہم بھی انسان ہیں، ہمیں پانی چاہئے‘

لوگوں کے مطابق اس لائبریری کے وجود سے یہاں کے نوجوان غلط کاموں کی طرف راغب ہونے کے بجائے کتابیں پڑھنے میں مشغول رہیں گے۔ اس کی وجہ سے یہاں کی نئی نسل کو پڑھائی کی طرف رجہان بڑھے گا۔

Last Updated : Feb 25, 2021, 5:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.