مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں کتوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
قصبہ کے گانجی واڑہ، قاضی محلہ، پشو محلہ و دیگر مختلف علاقوں کی سڑکوں اور گلی کوچوں میں آوارہ کتے گھومتے رہتے ہیں۔ جس کے سبب مقامی لوگ کے ساتھ ساتھ راہگیر چلنے پھرنے کے دوران خوف محسوس کرتے ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قصبہ میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کی وجہ سے خاص کر شام کے اوقات میں اپنے گھروں سے باہر آنے سے خوف محسوس کرتے ہیں۔
وہیں بچوں کے اسکول یا ٹیوشن جانے کے دوران اہل خانہ کافی فکر مند رہتے ہیں۔ بیشتر اوقات وہ اپنے بچوں کو باہر اکیلا جانے نہیں دیتے ہیں کیونکہ اب تک آوارہ کتوں نے کئی بچوں کو زخمی کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر: کروشیا آرٹ نے نظر ناصر کو الگ پہچان دی
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اس سلسلہ میں ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے تاکہ مستقبل میں انہیں راحت مل سکے۔