ETV Bharat / state

Stranded Drivers on Sgr Jmu Highway: سرینگر جموں شاہراہ بند، ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامنا - سرینگر جموں شاہراہ درماندہ ٹرک ڈرائیور

درماندہ ڈرائیوروں کا الزام ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے انہیں کوئی بھی راحت نہیں پہنچائی جا رہی ہے۔

سرینگر جموں شاہراہ بند، ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامنا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 8:00 PM IST

سرینگر جموں شاہراہ بند، ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامنا

اننت ناگ (جموں کشمیر) : سرینگر جموں شاہراہ تین روز تک بند رہنے کے بعد گرچہ جمعہ کو بعض گاڑیوں کی آمد و رفت جزوی طور پر بحال ہوگئی۔ تاہم شاہراہ کے دونوں طرف سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہیں۔ اگرچہ چھوٹی گاڑیوں کو دو روز پہلے ہی قومی شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی گئی تاہم بڑی گاڑیوں خاص کر مال بردار ٹرکوں کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جس کی وجہ سے درماندہ ڈرائیوروں کو شاہراہ پر سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سرینگر جموں شاہراہ پر ضلع رام بن کے نزدیک سخت بارشوں کی وجہ سے زمین کھسکنے اور پتھر گرنے کے سبب سے شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔ اگرچہ شاہراہ پر ملبہ ہٹانے کے بعد چھوٹی گاڑیوں کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی گئی تاہم مال بردار گاڑیاں تین روز سے شاہراہ پر مختلف مقامات پر درماندہ ہیں، جس کی وجہ سے ڈرائیوروں کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے درماندہ ڈرائیوروں نے کہا کہ بارشوں اور برفباری کی وجہ سے اکثر اوقات جموں سرینگر شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے سب سے پہلے مال بردار گاڑیوں کو ہی روکا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹرک ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بعض اوقات ٹرکوں میں لدا ہوا لوڈ/ مال بھی خراب ہو جاتا ہے۔ اگرچہ قومی شاہراہ ٹھیک ہونے کے بعد سب سے پہلے درماندہ مسافروں اور چھوٹی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جاتی ہے، تاہم مال بردار گاڑیاں کئی روز تک شاہراہ بحال ہونے کے بعد بھی درماندہ رہتی ہے اور درماندہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں، کنڈکٹرں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: Sringar jammu highway closed سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

درماندہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ’’شاہراہ پر درماندہ ڈرائیوروں کے لیے آج تک کسی بھی قسم کے انتظامات نہیں کئے گئے۔ اگرچہ قومی شاہراہ کی کشادگی کے لئے کام گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے مگر اس پر چلنے والے ٹرک ڈرائیوروں کے لئے آج تک خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے گئے۔‘‘ جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں سینکڑوں ٹرک اور دیگر مال بردار گاڑیاں درماندہ ہیں۔ درماندہ مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کئی روز سے شاہراہ پر رکے ہوئے ہیں اور انہیں طرح طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔ انکے مطابق ’’سرکار نے ابھی تک قومی شاہراہ پر ہمارے لئے کوئی انتظام نہیں کیا ہے، اور نہ ہی اس راستے پر پینے کے صاف پانی یا بیت الخلاء کا کوئی انتظام کیا گیا، جبکہ مختلف قسم کے ٹیکس کے نام پر گاڑیوں سے موٹی رقومات وصول کی جاتی ہیں۔‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.