ETV Bharat / state

’اننت ناگ میں ملٹی فیسلٹی ڈسٹرکٹ یوتھ سینٹر قائم کیا جائے گا‘ - مختص اراضی

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ڈی سی کی صدارت میں اعلیٰ سطح کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں اولڈ ٹیکسی اسٹینڈ کھنہ بل میں ملٹی فیسلٹی ڈسٹرکٹ یوتھ سینٹر قائم کرنے کو منظوری دی گئی۔

’اننت ناگ میں ملٹی فیسلٹی ڈسٹرکٹ یوتھ سینٹر قائم کیا جائے گا‘

author img

By

Published : Aug 12, 2021, 8:01 PM IST

ضلع اننت ناگ کے اولڈ ٹیکسی اسٹینڈ کھنہ بل میں جدید سہولیات سے آراستہ ملٹی فیسلٹی ڈسٹرکٹ یوتھ سینٹر قائم کیا جائے گا۔ اس بات کی جانکاری ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ایک میٹنگ کے دوران دی۔

’اننت ناگ میں ملٹی فیسلٹی ڈسٹرکٹ یوتھ سینٹر قائم کیا جائے گا‘

میٹنگ میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ، اے سی آر، جموں کشمیر سپورٹس کونسل کے ایگزیکٹو انجینئر و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران ڈسٹرکٹ یوتھ سینٹر کے قیام کے بارے میں اٹھائے جا رہے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ کے دوران اس بات کی جانکاری دی گئی کہ ’’ملٹی فیسلٹی ڈسٹرکٹ یوتھ سینٹر جدید اور تمام ضروری سہولیات سے آراستہ ہوگا‘‘ اور اس کا مختص کردہ حصہ کئی انڈور گیمز جیسے - ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیلوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں پارکنگ، جیم اور ریڈنگ روم کی سہولیت بھی دستیاب ہونگی۔

تقریبا 3.5 کروڑ (تین کروڑ پچاس لاکھ) روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا یہ جدید مرکز ضلع میں اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہوگا۔

یہ مرکز نوجوانوں کو کھیلوں اور دیگر تعمیری شعبوں میں مواقع فراہم کرنے کے علاوہ ضلع کے نوجوانوں کو بہتر پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔

مزید پڑھیں: بیساکھی کے سہارے چلنے والی فہمیدہ اختر، آنگن واڑی یونین کا سہارا

اس منصوبے کے لیے مختص اراضی جے کے سپورٹس کونسل کو الاٹ کر دی گئی ہے اور منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ڈی سی نے سینئر افسران کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا اور محکمہ ریونیو کے ساتھ جگہ کی نشاندہی بھی کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.