اننت ناگ:وی ویرس سروس سینٹر سرینگر، مرکزی وزارت ٹیکسٹالز کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے سیاحتی مقام پہلگام میں اسٹیٹ ہینڈلوم ایکسپو 2023 -2024 ہاتھ کاریگا میلہ کا انعقاد کیا گیا۔میلہ کا افتتاح ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ محمود احمد شاہ نے کیا۔
میلہ کا انعقاد پہلگام کی ،پی ڈی اے پارک میں منعقد کیا گیا جہاں پر مختلف دست کاری صنعت سے وابستہ دستکاروں اور صنعت کاروں نے اسٹالس قائم کئے ہیں۔یہ میلہ 25 اکتوبر تک جاری رہے گا۔میلہ میں ہینڈی کرافٹس اسٹالس پر خوبصورت ہینڈی کرافٹس معمول سے کئی فیصد کم قیمت پر فروخت کئے جائیں گے، وہیں اس موقعہ پر خریداروں کے لئے خالص اشیاء دستیاب رکھے گئے ہیں ،جبکہ دستکاروں اور کاریگروں کی جانب سے تیار کردہ ہینڈی کرافٹس بھی برائے فروخت موجود ہیں۔
ہینڈی کرافٹس سے جڑے کاریگروں اور کاروباریوں نے ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف صنعت کو فروغ ملے گا، بلکہ ہینڈی کرافٹس سے جڑے افراد کی قوت خرید میں بھی اضافہ ہوگا تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ آمدن حاصل ہو سکے۔
مزید پڑھیں: |
انہوں نے متعلقہ محکمہ سے مستقبل میں سیاحتی سیزن کے شروعات میں اس طرح کے میلے منعقد کرانے کا مطالبہ کیا،تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح اور مقامی خریدار میلہ کی جانب متوجہ ہو سکیں۔