ETV Bharat / state

Women Police Station in Pulwama پلوامہ میں خواتین پولیس اسٹیشن کا افتتاح

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 5:52 PM IST

ایس ایس پی پلوامہ نے ڈی پی ایل پلوامہ میں خواتین پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ویمن پولیس اسٹیشن کھولنے کا مقصد خواتین کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔ Women Police Station in Pulwama

پلوامہ میں خواتین پولیس اسٹیشن کا افتتاح

پلوامہ: خواتین کی مشکلات کا ازالہ کرنے کے غرض اور ان کی ہر ممکن مدد فراہم کے لئے ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ میں خواتین پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ایس پی پلوامہ اور ضلع کے دیگر افسران بھی تھے۔ اس موقع پر ایس ایس پی پلوامہ نے کہا کہ ویمن پولیس اسٹیشن کھولنے کا مقصد خواتین کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔ ویمن پولیس سٹیشن متعلقہ علاقوں کی خواتین کو جرائم کی رپورٹ کرنے کے لیے زیادہ آزادانہ طور پر آگے آنے کا موقع فراہم کرے گا کیونکہ خواتین وہاں زیادہ آرام سے اظہار خیال کر سکیں گی۔

ایس ایس پی پلوامہ نے مزید کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم انسانی حقوق کی سب سے زیادہ جارحانہ خلاف ورزی ہے اور متاثرین کو اکثر بے حسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس کے نتیجے میں وہ سخت اور مہلک فیصلہ لے سکتی ہے۔ ایس ایس پی پلوامہ نے مذکورہ پولیس اسٹیشن کے افسران/ اہلکاروں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ جوش و جذبے، لگن کے ساتھ کام کریں اور پیشہ ورانہ دیانت کو برقرار رکھیں۔ کسی بھی متاثرہ خاتون کی طرف سے رپورٹ کی گئی شکایات کا ازالہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Women Police Station in Anantnag: ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے اننت ناگ میں وومینز پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.