ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چودھری نے سومو، ٹیکسی ایسوسی ایشن کے سربراہان کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔
میٹنگ میں کورونا وائرس کے پیش نظر بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اپنانے اور قصبہ میں ٹریفک جام سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ڈرائیورس ایسوسی ایشن سے تعاون دینے پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر سومو اسٹینڈ نظام کو بہتر (سٹریم لائن) بنانے پر گفت و شنید کی گئی تاکہ ٹریفک جام پر قابو پایا جا سکے۔
ایس ایس پی نے یقین دہانی کرائی کہ سومو اور ٹیکسیوں میں یونیفائڈ اسٹیکر سسٹم کو متعارف کیا جائے گا تاکہ غیر قانونی طریقے سے شہر میں داخل ہونے والی مسافر گاڑیوں کا پتہ لگایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور جام سے نمٹنے کے لئے پولیس اور ٹریفک سے جڑے افراد کے مابین تال میل لازم و ملزوم ہے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈرائیورس ایسوسی ایشن کے سربراہان و ممبران نے ایس ایس پی کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلہ میں پولیس اور انتظامیہ کو اپنا بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔