ETV Bharat / state

Wantrag Sports Ground Dilapidated ونتراگ، اننت ناگ میں کھیل کے میدان کی حالت زار - ونتراگ کھیل کے میدان کی خستہ حالی

ضلع اننت ناگ کے ونتراگ علاقے میں کھیل کے میدان کی خستہ حالی کے سبب کھلاڑیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اننت ناگ کے ونتراگ علاقے میں کھیل  کود کا یے میدان ہی خستہ حالی کا شکار

author img

By

Published : Feb 22, 2023, 5:55 PM IST

ونتراگ، اننت ناگ میں کھیل کے میدان کی حالت زار

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے معروف کھیل میدان ونتراگ کی حالت کافی خستہ ہو چکی ہے۔ میدان کی سطح ہموار نہ ہونے کے سبب کھلاڑیوں کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ مقامی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ، محکمہ کھیل کود کی جانب سے کھیل کے میدان کی خستہ حالی کو دور کرنے کے حوالہ سے ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے جانے کا خمیازہ کھلاڑیوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ مقامی کھلاڑیوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا: ’’اننت ناگ سمیت وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں کھلاڑیوںکو کرکٹ کِٹ سمیت دیگر آلات فراہم کیے جاتے ہیں، نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی غرض سے آئے روز بیانات جاری کیے جاتے ہیں تاہم زمینی سطح پر یہ اعلانات محض کاغذوں تک ہی محدود ہیں۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ونتراگ علاقے کے کھلاڑیوں نے کہا کہ ونتراگ میدان میں کئی بڑے کرکٹ اور دیگر کھیل مقابلے منعقد ہوئے جن میں معروف کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی تاہم میدان کا بنیادی ڈھانچہ انتہائی خستہ ہونے کے باعث یہاں کئی کھلاڑی زخمی ہو گئے جس کے باعث بڑے ٹورنامنٹس کے انعقاد کا سلسلہ رک گیا۔ ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ میدان میں نہ صرف جگہ جگہ پتھر پڑے ہوئے ہیں بلکہ میدان میں متعدد مقامات پر گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں وہیں میدان کی دیوار بندی نہ ہونے کے باعث یہاں جگہ جگہ گندی کے ڈھیر دکھائی دیتے ہیں جس سے کھلاڑیوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میدان میں نہ کھلاڑیوں کے لیے آرام گاہ کا کوئی انتظام ہے اور نہ ہی بیت الخلا یا پینے کے پانی کا بندوبست۔

مزید پڑھیں: کولگام: کھیل کے میدان کے لیے سرکاری زمین پر قبضہ

مقامی کھلاڑیوں کے مطابق ’’انتظامیہ صرف کھوکھلے دعوے کرتی ہے جبکہ زمینی سطح پر کچھ بھی نہیں کیا جا رہا ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا ہے کہ ’’میدان کی دیوار بندی کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے جس وجہ سے یہ میدان آوارہ جانوروں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔‘‘ ناراض کھلاڑیوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس میدان پر تعمیر و ترقی کے علاوہ کھلاڑیوں کے لیے دوسری ضروری سہولیات فراہم کرائیں تاکہ علاقے کے نوجوانوں کو کھیل کود میں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مقامی کھلاڑیوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ’’ہمارے علاقے میں یہ واحد کھیل کا میدان ہے تاہم یہ اب کھیلنے کے لائق نہیں ہے۔‘‘ کھلاڑیوں نے انتظامیہ سے ونتراگ کھیل میدان کی شان رفتہ بحال کرنے اور اسے کھیل سرگرمیوں کے انعقاد کے قابل بنائے جانے کی پر زور اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.