ETV Bharat / state

'ہم دفعہ 370 اور 35اے کی واپسی کے خواہاں ہیں'

عبد الرحیم راتھر نے کہا کہ کشمیر کی سیاسی جماعتیں ہی ووٹ ڈالنے والوں کو غدار قرار دے رہے تھے لیکن ڈی ڈی سی انتخابات سے یہ واضح ہو گیا کہ جو نظریہ سیاسی جماعتوں نے قائم کیا تھا کہ وہ غلط تھا۔

Abdul Rahim Rathar
عبد الرحیم راتھر
author img

By

Published : Dec 16, 2020, 5:34 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر ساتویں مرحلے کےتحت آج یونین ٹریٹری جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ساگم بلاک میں ووٹنگ جاری ہے۔

عبد الرحیم راتھر

اس درمیان ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے سابق ایم ایل اے برینگ اور اپنی پارٹی کے ضلع صدر عبد الرحیم راتھر سے خاص بات چیت کی۔ سینئر رہنما کا کہنا ہے ہمارا امیدوار پڑھا لکھا نوجوان ہے۔ انہوں نے امید جتائی ہے کہ ان کا امیدوار اکثریت سے جیت درج کرائے گا۔

عبد الرحیم راتھر نے کہا کہ کشمیر کی سیاسی جماعتیں ہی ووٹ ڈالنے والوں کو غدار قرار دے رہے تھے لیکن ڈی ڈی سی انتخابات سے یہ واضح ہو گیا کہ جو نظریہ سیاسی جماعتوں نے قائم کیا تھا کہ وہ غلط تھا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے پہچان لیا ہے کہ تحریک اور ووٹ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کشمیر کے سیاسی مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وؤٹ ڈالنے سے کشمیر کے سیاسی مسئلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ وؤٹ لوگوں کے تعمیر و ترقی کے مسائل حل کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گپکار ڈکلریشن سے جڑے لوگ عوام کو یہ کہہ کر گمراہ کرنے کی کوشش کر رہیں ہیں کہ ڈی ڈی سی کونسلر تعمیر و ترقی کے لئے کام کرے گا نہ کہ سیاست کے لیے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی ڈی سی انتخابات: رائے دہندگان کے تاثرات

اپنی پارٹی کا موقف بھی یہی ہے کہ دفعہ 370 اور 35اے بحال ہو جائے، لیکن اس کے لئے طریقہ کار ہے، اور اپنی پارٹی اسی طریقے کار کے ساتھ سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائے گی، اور اس کو بحال کرنے کی پوری کوشش کرے گی نہ کہ لوگوں کو دھوکے میں رکھے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.