ETV Bharat / state

Farmers hope Better Crops : کشمیر میں برفباری، کسانوں کو رواں برس بہتر فصل کی امید - برفباری پروردگار کا ایک تحفہ

وادی کشمیر کے سیب، اخروٹ، بادام، زعفران اور مشکہ بدجی چاول یہاں کی معیشت کو استحکام بخشتے ہیں۔ گزشتہ برسوں سے ان نعمتوں میں سوکھے موسم کے باعث گراوٹ رونما ہوئی ہے، تاہم رواں برس برفبار اور بارشوں کے سبب زراعت اور شعبہ باغبانی سے وابستہ افراد نے رواں برس بہتر فصل کی امید Farmers hope better Cropsظاہر کی ہے۔

Farmers hope better Crops : کشمیر میں برفباری، کسانوں کو رواں برس بہتر فصل کی امید

author img

By

Published : Feb 4, 2022, 6:32 PM IST

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جمعرات کی صبح سے ہی وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں برفباری Snowfall in Kashmirاور بارشوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہوا۔ وادی کشمیر کے کسان برفباری سے کافی خوشی نظر آ رہے ہیں، کسانوں نے رواں برس بہتر فصل کی امید ظاہر Farmers hope better Crops This yearکی ہے۔

میں برفباری، کسانوں کو رواں برس بہتر فصل کی امید

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس خشک سالی کے باعث فصلوں کو شدید نقصان پہنچا تھا تاہم انکے مطابق رواں برس برفباری سے بہتر فصل ہونے کی امید Farmers hope better Crops This yearہے۔

کسانوں نے کہا کہ ’’رواں برس وقت پر برفباری ہونے سے کسان پُر امید ہیں۔ امسال اچھی فصل ہوگی پیداوار میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔‘‘

کسانوں نے مزید کہا کہ ’’وادی میں برفباری پروردگار کا ایک تحفہ ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ برف پہاڑوں پر جمع رہتی ہے اور موسم گرما میں پگھل کر کھیت کھلیانوں کو سیراب کرتی ہے۔

وادی کشمیر میں بیشتر آبادی زراعت و باغبانی کے ساتھ منسلک ہے۔ بارشوں اور برفباری سے کسانوں کے چہری کھِل اٹھتے ہیں۔ کسانوں نے کہا کہ ’’برفباری سے زمین میں کافی دیر تک نمی برقرار رہتی ہے، اور بیچ بونے کے دوران سینچائی کی ضرورت نہیں پڑتی، یہی وجہ ہے کہ وادی کشمیر کے اکثر کسان سردیوں کے ایام میں قدرت کی اس دین کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔‘‘

وہیں مقامی باشندوں کا ماننا ہے کہ خشک سالی کے سبب لوگ کئی امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں، بارشوں اور برفباری سے جہاں کسانوں کے چہرے کھِل اٹھتے ہیں وہیں وقت پر برفباری اور بارشوں کے سبب امراض میں بھی کمی واقع ہو جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برفباری سے نہ صرف کسانوں کو راحت پہنچتی ہے بلکہ ندی نالوں میں پانی کی سطح برقرار رہنے سے بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

وادی کشمیر قدرتی خوبصورتی سے جہاں دنیا بھر میں مشہور و معروف ہے وہیں جنت بے نظیر کہلانے والی وادی کشمیر ہر موسم میں اپنی رنگینیاں بیان کر کے نہ صرف مقامی اور ملکی سطح کے سیاحوں کو اپنی جانب راغب کر رہی ہے بلکہ غیر ملکی سیاح بھی سالہاسا ل سے وادی کشمیر کا رخ کر کے یہاں کی قدرتی خوبصورتی خصوصا برفباری سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

وادی میں قدرتی مناظر اور ماحولیات کو تحفظ فراہم کرنے میں یہاں کے آب و ہوا کا کلیدی رول رہا ہے۔ وہیں وادی کشمیر کے سیب، اخروٹ، بادام، زعفران اور مشکہ بدجی چاول معیشت کو استحکام بخشتے ہیں۔ اگرچہ گزشتہ کئی برسوں سے ان نعمتوں میں سوکھے موسم کے باعث گراوٹ رونما ہوئی ہے، تاہم رواں برس زراعت اور شعبہ باغبانی سے وابستہ افراد نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سال فصل کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.