ETV Bharat / state

اننت ناگ میں تازہ برف باری سے عام زندگی متاثر

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ سمیت سیاحتی مقامات پہلگام، کوکرناگ اور سنتھن ٹاپ میں بھی برف باری ہو رہی ہے، جس کے سبب عام زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔

اننت ناگ میں تازہ برف باری کے سبب عام زندگی متاثر

author img

By

Published : Jan 23, 2021, 5:11 PM IST

جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقامات پہلگام، کوکرناگ اور سنتھن ٹاپ میں بھی تازہ برف باری ہو رہی ہے۔ جسکی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع اننت ناگ اور جنوبی کشمیر کے بیشتر حصوں میں تازہ برف باری کے بعد عام زندگی کافی متاثر ہوئی ہے۔

اننت ناگ میں تازہ برف باری کے سبب عام زندگی متاثر

حالانکہ برف پہلے سے ہی جمع تھا، جس بعد تازہ برفباری باری سے عام لوگوں کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جبکہ دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آنے کے ساتھ ہی سردی کی شدید لہر پیدا ہو گئی ہے۔

وہیں مشہور سیاحتی مقامات پہلگام، کوکرناگ اور سنتھن ٹاپ علاقوں میں بھی تازہ برفباری ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھر جواہر ٹنل اور پیر پنچال پہاڑی رینج کے آر پار تازہ برف باری کے بعد جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بھی معطل ہو گئی ہے۔ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے احتیاطی طور پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا جائے تاکہ عوام کو راحت ملے۔

یہ بھی پڑھیں: تازہ برفباری کے بعد سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ بند

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.