ETV Bharat / state

اننت ناگ: سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جنگی خطوط پر جاری

author img

By

Published : Jan 14, 2021, 1:27 PM IST

منفی درجہ حرارت کے باوجود میونسپل کونسل اننت ناگ برف ہٹانے کے کام میں مصروف ہے۔ملازمین کے ساتھ ساتھ کونسل کے خاک روب بھی اس کام میں نمایاں رول ادا کر رہے ہیں۔

سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جنگی خطوط پر جاری

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔منفی درجہ حرارت کے باوجود میونسپل کونسل اننت ناگ برف ہٹانے کے کام میں مصروف ہے۔

ملازمین کے ساتھ ساتھ کونسل کے خاک روب بھی اس کام میں نمایاں رول ادا کر رہے ہیں۔

برف باری کے بعد جہاں وادی کشمیر میں معمول کی زندگی درہم برہم ہوگئی وہیں عام زندگی کے معمولات کو بحال کرنے کے لیے میونسپل کونسل اننت ناگ پوری طرح سے مصروف عمل ہے۔

ضلع اننت ناگ میں عام شاہراؤں کا سڑک رابطہ بحال ہو چکا ہے۔ضلع صدر مقام کے گلی کوچوں اور بازاروں سے برف کو مکمل طور پر ہٹانے کے لیے رات کے وقت میونسپل کونسل اننت ناگ نے صفائی مہم شروع کی ہے۔

مہم کی قیادت کونسل کے صدر ہلال احمد شاہ بذات خود کر رہے ہیں۔ سخت ترین سردی اور منفی درجہ حرارت کے دوران بھی ہلال شاہ پوری رات اس مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔ تاکہ قصبہ سے برف کو مکمل طور پر ہٹا کر ٹریفک جامنگ جیسے مسائل سے نجات اور لوگوں کی معمولات کو بحال کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.