ETV Bharat / state

Snow Clearance Anantnag اننت ناگ میں برف صاف کرنے کا کام جاری - South Kashmir Snow Clearance

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق جمعرات شام سے میدانی علاقوں میں ہلکی جبکہ بالائی علاقوں میں درمیانہ درجہ کی برفباری ریکارڈ کی گئی۔ برفباری کے سبب گرچہ آمد و رفت کافی حد تک محدود ہو گئی تاہم انتظامیہ نے عملہ اور مشینری کو برف صاف کرنے کے لیے متحرک رکھا ہے۔

اننت ناگ میں برف صاف کرنے کا کام جاری
اننت ناگ میں برف صاف کرنے کا کام جاری
author img

By

Published : Jan 14, 2023, 8:09 PM IST

اننت ناگ میں برف صاف کرنے کا کام جاری

اننت ناگ: ’’جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور اسکے مضافاتی علاقوں کی شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں پر سے نوے فیصد تک برف ہٹائی گئی ہے، جلد ہی دیگر قصبہ جات اور دیہات میں بھی برف ہٹانے کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔‘‘ ان باتوں کا اظہار سنو کنٹروم روم میں تعینات محکمہ تعمیرات عامہ کے جونئر انجینئر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے وادی کشمیر میں برفباری کی پیشگوئی کے ساتھ ہی ضلع اننت ناگ کے حدود میں آنے والے قصبہ جات میں خصوصی کنٹرول رومز قائم کئے گئے تھے۔ جن میں محکمہ تعمیرات عامہ کے کئی جونئر انجینئرز کو تعینات کیا گیا تھا۔ بجبہاڑہ میں قائم کیے گئے کنٹرول روم میں تعینات جونیئر انجینئر عاقب الطاف کے مطابق محکمہ آر اینڈ بی کے دائرہ اختیار میں (ضلع اننت ناگ میں) 874 کلو میٹر طویل سڑکیں ہیں، جن میں 545 کلو میٹر سڑکوں کا راست اختیار میکینکل ڈویژن کے سپرد کیا گیا ہے۔

جونیئر انجینئر نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں 490 کلو میٹر طویل سڑکوں پر سے برف کو صاف کیا گیا ہے، جبکہ 55 کلومٹر کی مسافت والی سڑکوں پر سے بھی برف ہٹانے کا کام شد و مد جاری ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ 334 کلو میٹر سڑکیں کنٹریکٹرز کو الاٹ کی گئی جن میں 270 کلو میٹر پر سے برف ہٹائی گئی ہے اور 64 کلو میٹر پر کام جاری ہے۔

محکمہ تعمیرات عامہ کے جونیئر انجینئر نے برف صاف کرنے کے دوران حائل رکاوٹوں کے بارے میں کہا: ’’رہائشی یا تجارتی عمارتوں کی چھتوں پر سے برف گر کر سڑکوں پر سخت ہو جاتی ہے، جس کو صاف کرنے میں دقتیں پیش آتی ہیں۔‘‘ انہوں نے عوام الناس سے چھتوں پر سے برف سڑکوں یا گلی کوچوں پر انڈیلنے سے گریز کرنے کی تلقین کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضلع اننت ناگ اور اسکے مضافاتی علاقوں کی سڑکوں پر سے نوے فیصد برف صاف کی گئی ہے جبکہ باقی ماندہ دس فیصد بھی کو بھی قابل آمد و رفت بنایا جائے گا۔ برفباری کی مزید پیشنگوئی کے حوالہ سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عاقب الطاف نے کہا: ’’محکمہ موسمیات نے 18 جنوری سے پھر سے برفباری کی پیشگوئی کی ہے اس کے لیے سبھی محکمہ جات نے عملہ اور مشینری کو الرٹ پر رکھا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.