ETV Bharat / state

کوکرناگ: پھسلن کے سبب لوگوں کو آمد ورفت میں دقتوں کا سامنا

وادی میں گزشتہ دنوں ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں جہاں شہروں اور قصبوں میں عام زندگی مفلوج ہوگئی تھی، وہیں دوسری جانب کئی دن گزر جانے کے باوجود دور دراز علاقے ابھی بھی صدر اور تحصیل مقامات سے منقطع ہیں۔

کوکرناگ: پھسلن کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 3:11 PM IST

ضلع اننت ناگ میں کوکرناگ کے دور دراز علاقوں کا زمینی رابطہ ابھی بھی تحصیل مقام سے منقطع ہے۔ اگرچہ انتظامیہ نے اننت ناگ - ڈکسم شاہراہ پر سے برف ہٹانے کا کام پہلے ہی انجام دیا ہے، تاہم کوکرناگ کے اندرونی علاقوں کی رابطہ سڑکوں پر ابھی بھی برف کے ڈھیر جمع ہیں۔

برف نہ ہٹانے کے سبب گاڑیوں خاص کر راہگیروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہیں پھسلن کے سبب چلنا پھرنا خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔

کوکرناگ: پھسلن کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا

پھسلن کے سبب گاڑیاں بھی بہت دھیرے سے گزرتی ہیں جس کی وجہ سے رابطہ سڑکوں پر گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہتی ہے۔

کوکرناگ کے گڈول علاقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے اگرچہ علاقہ میں برف ہٹانے کے لئے کئی بار مشینری بھیجی تاہم متعلقہ افراد کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’سڑکوں پر سے برف کی صرف اوپری تہہ اٹھائی جا رہی ہے نتیجتاً سڑک پر جمع برف سے پھسلن پیدا ہو رہی ہے جس سے عوام کو عبور و مرور میں کافی دقتیں پیش آ رہی ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مقامی لوگوں نے احتجاج بھی کیا تاہم ہر بار برف کی صرف اوپری تہہ ہی اٹھائی جا رہی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ پھسلن کے سبب بیماروں خصوصا حاملہ خواتین کو اسپتال لے جانے میں کافی دقتوں کا سامنا رہتا ہے۔ جبکہ غریب اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد بھی روزی روٹی کے لیے گھروں سے باہر نہیں جا پاتے اور وہ گھروں میں ہی محصور ہوگئے ہیں۔

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ برف مکمل طورپر نہ ہٹانے کے سبب گاڑیاں اکثر و بیشتر پھنس جاتی ہیں اور مقامی لوگوں کو انہیں دھکا مار کے پھسلن بھرا راستہ پار کروانا پڑتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے محکمہ آر اینڈ بی کے ایگزیکیٹو انجینئر وائلو، معراج الدین بٹ سے اس مسئلہ سے متعلق بات کی تو انہوں نے فون پر بتایا کہ وہ علاقہ میں جلد ہی جے سی بی روانہ کریں گے اور علاقہ کی رابطہ سڑکوں سے برف ہٹا کر لوگوں کی آمد و رفت کو یقینی بنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.