اننت ناگ: جموں وکشمیر پولیس کی خصوصی تحقیقاتی یونٹ نے پیر کے روز ایف آئی آر نمبر 346/2022 کے سلسلے میں این آئی اے کورٹ اننت ناگ میں لشکر طیبہ کے ایک ہلاک شدہ عسکریت پسند اور خاتون اعانت کار کے خلاف چارج شیٹ پیش کی۔
اس حوالے سے پولیس بیان کے مطابق، ایس آئی یو اننت ناگ نے خاتون عسکریت پسند اعانت کار شاہین اختر داختر بشیر احمد گنائی ساکن بٹ پورہ اننت ناگ اور مارے گئے لشکر طیبہ تنظیم کے عسکریت پسند عمر نذیر بٹ ولد نذیر احمد بٹ ساکن بون ڈیلگام کے خلاف این آئی اے کی عدالت میں چارج شیٹ پیش کی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تکنیکی شواہد کے حوالے سے سیکشن 173(8) کے تحت کیس کی تفتیش جاری ہے، اور اس حوالے سے فارینسک لیبارٹری چندی گڑھ سے رپورٹ کا انتظار ہے۔
مزید پڑھیں: Militancy Conspiracy Case جموں میں ایک شخص گرفتار، سی سی ٹی وی اور موبائل فون ضبط
واضح رہے کہ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے پیر کے روز جموں کے بھٹنڈی میں انور حسین ولد عبدالعزیز ساکن ودھاتا نگر بھٹنڈی اور سرپنچ حفیظ اللہ ولد برکت علی ساکن بھٹنڈی کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کہ ایس آئی اے کو شبہ ہے کہ انور حسین اور سرپنچ حفیظ اللہ دونوں ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ اسی لیے ان کے گھروں پر چھاپہ ماری کی گئی۔ دوسری جانب بنتلاب میں محمد رزاق کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ یہاں سے دو موبائل ضبط کیے گئے ہیں۔ اسی وقت، ایس آئی اے نے پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن کے ریٹائرڈ سابق ماسٹر حکیم دین کے گھر پر بھی چھاپہ ڈالا۔
ایس آئی اے نے ان چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک شخص کو حراست میں لیا اور اس کے علاوہ سی سی ٹی وی ، ڈی وی آر اور موبائیل فون بھی ضبط کیے گئے۔