اننت ناگ: گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں نرسنگ اور پیرا میڈیکل امیدواروں نے سیلکشن لسٹ کو منظر عام پر نہ لانے کے خلاف جی ایم سی اننت ناگ میں خاموش احتجاج کیا۔
مظاہرین کے مطابق گزشتہ سال نرسنگ پیرا میڈیکل اور دیگر شوبہ جات کے لئے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کی گئی تھی، جس کے بعد باضابطہ طور پر امیدواروں کا امتحان لیا گیا اور مرٹ لسٹ بھی جاری کیا گیا تھا، تاہم ایک سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی آج تک سیلکشن لسٹ کو منظر عام پر نہیں لایا گیا، جس کی وجہ سے امیدوار ذہنی پریشانی میں مبتلا ہوئے ہیں۔
امیدواروں کے مطابق گزشتہ ایک سال سے وہ اپنے معاملے کو حل کروانے کی غرض سے ہسپتال کے چکر لگا رہے ہیں۔اگرچہ اس حوالے سے انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی نوٹس میں بھی یہ معاملہ کئی بار لایا، لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہسپتال انتظامیہ لسٹ کو لیکر ٹال مٹول کر رہا ہے۔امیدواروں نے گورنر انتظامیہ سے مودبانہ گزارش کی ہے کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔
مزید پڑھیں: Protest In Srinagar Press Colony بی ایس سی نرسنگ کے طلبہ کا سرینگر میں احتجاج
واضح رہے کہ آج بی ایس سی نرسنگ کے طلبہ نے سرینگر پریس کالونی میں جمع ہوکر کونسلنگ میں تاخیر کے معاملے کو لے کر احتجاج درج کیا۔احتجاجی طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔