سوشل میڈیا پر مبینہ طور حکومت کی تنقید کرنے کی پاداش میں جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے ایک ٹیچر سمیت دو سرکاری ملازمین کو وجہ بتائو نوٹس Show-cause Notice Issued to Two Employees جاری کیے گئے ہیں۔
محکمہ تعلیم میں کام کرنے والے ملازمین میں ایک ملازم سرکاری مڈل اسکول دُپتیار، اننت ناگ میں بطور ٹیچر کام کر رہے ہیں جبکہ دوسرا شخص شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع کے گورنمنٹ ہائی اسکول رنگ پائین مچھل میں جونیئر اسسٹنٹ ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے ان کے خلاف، وجہ بتاؤ (شو کاز) نوٹس جاری کیا ہے Show cause notice on criticizing Govt on Social Media جس میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ دونوں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ اور ایسا کرکے انہوں نے جموں اینڈ کشمیر گورنمنٹ ایمپلائیز قواعد 1971 کی سراسر خلاف ورزی کی ہے۔‘‘
- مزید پڑھیں: 2 Govt Employees Retired Prematurely: جموں و کشمیر میں 2 ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے احکامات
مذکورہ ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ دس دن کے اندر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں ورنہ انہیں قواعد کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔