ETV Bharat / state

Fire in Anantnag قاضی گنڈ میں آتشزدگی، دکان جل کر خاکستر - جنوبی کشمیر میں آتشزدگی

ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ میں آتشزدگی کے بھیانک واقعے میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی دکان جل کر خاکستر ہو گئی۔ دکان مالک کے مطابق اس واقعے میں لاکھوں روپیہ مالیت کا سامان تباہ ہوا ہے۔ Fire Incident in Qazigund

قاضی گنڈ میں آتشزدگی، دکان جل کر خاکستر
قاضی گنڈ میں آتشزدگی، دکان جل کر خاکستر
author img

By

Published : Mar 12, 2023, 2:13 PM IST

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مین بازار قاضی گنڈ میں آتشزدگی کے واقعے کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس دکان پوری طرح سے خاکستر ہو گئی، وہیں لاکھوں روپیہ مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق قاضی گنڈ مین بازار میں درمیانی شب دکان میں اچانک آگ لگ گئی جس نے آناً فاناً پوری دکان کو اپنی زد میں لے لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کے اس واقعے میں وانی ریڈ میڈ گارمنٹس نام کی یہ دکان پوری طرح سے خاکستر ہو گئی۔

دکان کے مالک پرویز وانی نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ آگ کی اس واردات میں چالیس سے پچاس لاکھ روپیہ کے گارمنٹس تباہ ہوئے۔ ان کے مطابق عمر بھر کی جمع پونجی ضائع ہوئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کیا ہے۔ دریں اثنا مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وانی ریڈ میڈ گارمنٹس کی مالی معاونت فراہم کی جائے تاکہ وہ دوبار اپنا کاروبار شروع کرسکیں۔ واضح رہے کہ سال 2022 کے دسمبر ماہ میں ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ کے ہلر علاقے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پیر پنچال ٹنل کے قریب واقع گرڈ اسٹیشن میں اچانگ آگ لگ گئی جس نے گرڈ کے کچھ حصہ کو اپنی زد میں لے لیا۔ حالانکہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہوئی تھی۔

یو این آ ئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.