ETV Bharat / state

فوج نے بزرگ کے لیے آشیانہ بنایا

گجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے غریب بزرگ محمد رفیق چوپان کے لیے وائلو میں فوج کی جانب سے ایک پناہ گاہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

Shelter
بزرگ کے لیے اشیانہ
author img

By

Published : Jan 1, 2021, 4:11 PM IST

Updated : Jan 1, 2021, 5:01 PM IST

اننت ناگ کے کوکرناگ میں واقع وائلو میں قائم 19 آر آر کی دلیر کمپنی کی جانب سے کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والے بزرگ شہری کے لئے رہنے کے لئے ایک پناہ گاہ بنائی گئی ہے۔

بزرگ کے لیے اشیانہ

وادی کشمیر میں اس وقت شدید سردی نے دستک دے دی ہے۔ جس کے چلتےعام شہریوں نے اس سردی سے نمٹنے کی تیاریاں کرلی ہیں، وہیں یہاں کچھ افراد ایسے بھی ہیں جو ابھی بھی مفلوک الحال کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ان کے پاس نہ کھانے کے لئے نہ اوڑھنے کے لئے اور نہ ہی رہنے کے لئے کوئی جگہ میسر ہے۔ ایسے میں کئی بزرگ افراد سڑکوں پر کھلے آسمان کے تلے اپنی زندگی کی آخری سانسیں گن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر انکاؤنٹر: 'ایک ہی بیٹا تھا، وہ بھی مارا گیا'

ایسے ہی غریب بزرگ شہری کے لئے وائلو میں فوج کی جانب سے ایک پناہ گاہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس میں گجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے غریب بزرگ محمد رفیق چوپان کی بنیادی رہائش گاہ تعمیر کرنے کے علاوہ بستر، کھانے پینے کی اشیاء، اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہے۔

ادھر وائلو کے لوگوں نے انیس آرآر کے دلیر کمپنی کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کی کافی سراہانہ کی ہے۔

Last Updated : Jan 1, 2021, 5:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.