ETV Bharat / state

Trucks Stranded on Sgr-Jmu Highway درماندہ ٹرک ڈرائیوروں کی داد رسی کون کرے!

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 6:16 PM IST

سرینگر جموں شاہراہ پر درماندہ ٹرک ڈرائیوروں کو سخت سردی اور برفباری کے بیچ سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سرینگر جموں شاہراہ پر سینکروں مال بردار گاڑیاں درماندہ، ڈرائیوروں کو مشکلات

اننت ناگ: وادی کشمیر میں گزشتہ روز ہوئی برف باری کے بعد حکام نے سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بند کر دی تھی۔ تاہم موسم میں بہتری آنے کے بعد ہفتہ کی صبح چھوٹی مسافر و بردار گاڑیوں کو جموں اور کشمیر کے بیچ چلنے کی اجازت دے دی گئی۔ حکام کا کہنا ہےکہ قومی شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے مکمل بحال کرنے کی ششیں جاری ہیں تاہم اس بیچ شاہراہ پر درماندہ چھوٹی مسافر اور مال بردار گاڑیوں کو ہی آگے بڑھنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

ادھر، گزشتہ روز سے کشمیر میں سینکڑوں کی تعداد میں مال بردار گاڑیاں درماندہ ہیں اور درماندہ مسافروں خاص کر ٹرک ڈرائیوروں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ درماندہ ٹرک ڈرایوروں نے الزام عائد کیا کہ ’’انتظامیہ کی جانب سے انہیں شدید سردی میں راحت پہنچانے کےلیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔‘‘ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے متعدد ڈرائیوروں نے کہا کہ روڈ ٹیکس سمیت دیگر کئی ٹیکس ادا کرنے کے باوجود مصیبت کے وقت ڈرائیوروں کی داد رسی اور امداد کے لیے کئی بھی محکمہ سامنے نہیں آتا۔

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سرینگر جموں شاہراہ پر درماندہ غیر مقامی ٹرک ڈرائیوروں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’ٹول ٹیکس سمیت متعدد ٹیکس پیشگی ادا کرنے کے باوجود قومی شاہراہ پر بیت الخلاء کا کوئی انتظام نہیں۔ پینے کے صاف پانی کا بھی معقول انتظام نہیں۔‘‘ ٹرک ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ موسمی خرابی کے فوراً بعد ٹرک ڈرائیوروں کو ہی عتاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ معمولی بارشوں اور برفباری کے دوران سب سے پہلے ٹرک ڈرائیوروں کو ہی روکا جاتا ہے، تاہم ڈرائیوروں کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی کا کوئی بندوبست نہیں کیا جاتا۔

مزید پڑھیں: Highway crisis hit other traders سرینگر جموں شاہراہ بحران سے دیگر تاجر بھی خسارے میں

ادھر، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ کو جلد بحال کیا جائے گا، تاہم انتظامیہ نے برفانی تودوں کے گر آنے کی بھی وارننگ جاری کرتے ہوئے مسافروں کو احتیاط برتنے کی صلاح دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.