ETV Bharat / state

پولیس کے مبینہ لاٹھی چارج میں متعدد طلبا زخمی - Cops alleged Lathi-Charge

ضلع اننت ناگ کے ماگام کوکرناگ سرکاری ہائی اسکول کے طلبا پر پولیس نے مبینہ لاٹھی چارج کیا جس میں متعدد طلبا و طالبات زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کی مبینہ لاٹھی چارج میں متعدد طلباء زخمی

author img

By

Published : Feb 27, 2020, 7:58 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:07 PM IST

تفصیلات کے مطابق ماگام کوکرناگ ہائی سکول کے طلبا، اساتذہ کے تبادلے (ٹرانسفر) کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

پولیس کی مبینہ لاٹھی چارج میں متعدد طلباء زخمی

طلبا نے کوکرناگ سنتھن ٹاپ شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیا اور اساتذہ کے تبادلے کو منسوخ کرنے اور انہیں دوبارہ مذکورہ اسکول میں تعینات کرنے کی مانگ کر رہے تھے۔

طلبا کے مطابق پولیس نے مبینہ طور ان پر لاٹھی چارج کیا، جس دوران کئی طلبا کو چوٹیں آئی ہیں۔

زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال کوکرناگ میں داخل کیا گیا ہے جبکہ ایک طالبہ کو ضلع ہسپتال اننت ناگ میں بھرتی کیا گیا ہے۔

زخمی طالبہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مانگ کو لے کر پر امن طریقہ سے احتجاج کر رہے تھے، اس کے باوجود پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا جو سراسر ناانصافی ہے۔

زخمی طلبا کے والد نے کہا کہ پولیس نے معصوم بچوں کے ساتھ مارپیٹ کر کے قانون کو ہاتھ میں لیا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے معاملہ کی جانچ اور ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.