اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے بوسو علاقہ میں پیر اور منگل کی درمیانی شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں کئی رہائشی مکانات جل گئے۔ Fire in Kokernag۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے قریبی مکانات کو اپنی زد میں لے لیا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر آگ کو بجھانے کی کوشش شروع کی۔ بعد میں فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی سروس کا عملہ بھی پہنچا اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آگ کی واردات میں چار رہائشی مقامات جل گئے، جس میں لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:
آتشزدگی کے اس واقعہ میں محمد شفیع شیخ ولد ثناءاللہ شیخ، غلام محمد شیخ ولد عبد الاحد شیخ، غلام شیخ ولد غلام نبی شیخ، رفیق شیخ ولد غلام نبی کے مکانات مکمل طور پر جل گئے ہیں۔آگ کی وجہ کا فوری طور پر پتہ نہیں چلا ہے، تاہم بجلی کا شارٹ سرکٹ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔متاثرین نے انتظامیہ سے امداد کی اپیل کی ہے۔