ETV Bharat / state

Service Delivery Camp اننت ناگ میں اراضی معاملات سے متعلق سروس ڈیلیوری کیمپس شدومد سے جاری - مرہامہ اننت ناگ میں سروس ڈیلیوری کیمپس

لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم کے تحت اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں ان دنوں سروس ڈیلیوری کیمپس شدومد سے جاری ہے۔ ان کیمپس میں اراضی سے متعلق عوامی شکایات کا ازالہ کرنے، اراضی پاس بُک کی اجرائی، زمیونوں کے انتقال ، گرداوری و دیگر معاملات کا ازالہ کیا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 23, 2023, 3:48 PM IST

اننت ناگ میں اراضی معاملات سے متعلق سروس ڈیلیوری کیمپس شدومد سے جاری

اننت ناگ: "آپ کی زمین آپ کی نگرانی" اقدام کے تحت ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی جانب سے اراضی معاملات سے متعلق 15 روزہ سروسز ڈیلیوری کیمپس کا انعقاد شدومد سے جاری ہے، جس کے تحت جمعرات کے روز ضلع اننت ناگ کے مرہامہ بجبہاڑہ میں سب سے بڑے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع میں ان کیمپس کا انعقاد 13 فروری سے شروع کیا گیا، جو 28 فروری تک جاری رہے گے۔ کیمپ میں "آپ کی زمین آپ کی نگرانی" کے تحت معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے اراضی سے متعلق عوامی شکایات کا ازالہ کرنے، اراضی پاس بُکس کی اجرائی، وراثت، گرداوری و دیگر معاملات کے ازالہ کو ممکن بنانے کی ایک پہل کے تحت ان کیمپس کا انعقاد عمل میں لیا گیا ہے، تاکہ عوامی شکایات کے ازالے کو دہلیز پر ممکن بنانے کے لئے سرکاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور لوگوں کو متعلقہ دفاتر کی طوالت سے چھٹکارا مل سکے۔

کیمپس کے دوران تحصیلداران اور نائب تحصیلداروں کی نگرانی میں محکمہ مال سے وابستہ ٹیمیں اپنے اپنے حلقوں میں ان کیمپس کا انعقاد کر رہے ہیں۔اس سلسلہ میں ضلع اننت ناگ کے مرہامہ علاقہ میں ایک میگا سروسز ڈلیوری کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔اس موقعہ پر تحصیلدار بجبہاڑہ غلام رسول بٹ،ایس ڈی ایم تنویر حسین کے علاوہ محکمہ آبپاشی و مال کے کئی دیگر ملازمین و افسران موجود رہے۔

مزید پڑھیں: Service Delivery Camps in Anantnag اننت ناگ میں اراضی معاملات سے متعلق سروس ڈیلیوری کیمپس کا انعقاد

مقامی لوگ انتظامیہ کے اس اقدام سے بہت خوش نظر آرہے ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کی شتائش کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ ریکارڈ سسٹم میں شفافیت اور جواب دہی لائی گئی ہے۔ یہ قدم لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم کے تحت ریکارڈ تک آن لائن رسائی کو بڑھانے کا ایک تاریخی قدم ہے، جس سے جموں وکشمیر کی ریونیو میں انقلاب آئے گا۔ تاہم مرہامہ کے لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا مذکورہ علاقہ آبادی اور رقبہ کے لحاظ سے کافی وسیع ہے اس لیے لوگوں کی مانگ ہے کہ علاقہ میں آن لائن سیٹلمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.