ETV Bharat / state

اننت ناگ: تنخواہوں سے محروم سکیورٹی گارڈز کا احتجاج - احتجاجی مظاہرہ

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں تنخواہوں کی عدم دستیابی کو لے کر سکیورٹی گارڈز نے احتجاج کیا۔

اننت ناگ: تنخواہوں سے محروم سکیورٹی گارڈز کا احتجاج

author img

By

Published : Sep 8, 2020, 6:20 PM IST

گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں تعینات نجی سکیورٹی گارڈز نے تنخواہوں کی عدم دستیابی کو لے کر ڈی سی آفس اننت ناگ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ انہیں تقریباً چھ ماہ سے تنخواہیں واگزار نہیں کی گئی ہیں جس کے سبب وہ مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

اننت ناگ: تنخواہوں سے محروم سکیورٹی گارڈز کا احتجاج

ان کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے انہیں دن رات ڈیوٹی پر مامور کیا جاتا ہے، تاہم ابھی تک انہیں تنخواہ میں سے ایک بھی پیسہ واگزار نہیں کیا گیا۔

احتجاجیوں کا مزید کہنا تھا کہ ’’عید کے مقدس موقع پر بھی انہیں تنخواہوں سے محروم رکھا گیا۔‘‘

احتجاجی سیکورٹی گارڈز کا کہنا ہے کہ انہوں نے کمپنی عہدیداران کو کئی بار معاملہ کی جانب غور کرنے کی گزارش کی تاہم اس کے باوجود بھی ان کے مسئلہ کا ازالہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے ان کے ساتھ کافی ناانصافی کی گئی ہے، لہذا وہ نوکری چھوڑنے کے لئے بھی تیار ہیں تاہم ان کی تنخواہیں فوری طور واگزار کی جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.