ETV Bharat / state

’امرناتھ یاترا کی حفاظت کے لئے سیکورٹی فورسز مکمل تیار‘ - ضلع اننت ناگ

شری امرناتھ یاترا کی حفاظت کے لیے فوج نے جموں کشمیر پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی وضع کی ہے۔

author img

By

Published : Mar 17, 2021, 6:19 PM IST

وکٹر فورس کے جی او سی، میجر جنرل رشم بالی نے کہا ہے کہ شری امرناتھ جی یاترا کی حفاظت کے لیے فوج نے جموں کشمیر پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی وضع کی ہے اور یاترا کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے منعقدہ ایک کلچرل تقریب میں شرکت کے دوران، جی او سی وکٹر فورس نے کہا کہ سالانہ امرناتھ یاترا کی حفاظت کے لیے فورسز اہلکار پوری طرح تیار ہیں اور اس میں کسی قسم کی بھی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

’امرناتھ یاترا کی حفاظت کے لئے سیکورٹی فورسز مکمل تیار‘

انہوں نے جنوبی کشمیر میں عسکریت پسندی کو قابو کرنے کے حوالے سے کہا: ’’یہاں کے لوگوں کو سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کلیدی رول ادا کرنا ہوگا۔‘‘

عسکریت پسندی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’’ملک کی سالمیت کے لیے کسی بھی ممکنہ خطرے خصوصاً بندوق کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص ملک کے خلاف بندوق اٹھائے گا اسے زیر اور پسپا کیا جائے گا۔

فوج کی جانب سے منعقدہ تقریب میں کمانڈر دو سیکٹر آر آر آفسر بریگیڈیئر وی ایس ٹھاکر، کمانڈنگ آفسر 19 آر آر دھرمیندر یادو، ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چودھری کے علاوہ دیگر فوجی و پولیس افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.