تفصیلات کے مطابق نبوگ علاقے میں فوج کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے فوراً بعد فوج، سی آرپی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی ٹیم ایس او جی نے مذکورہ علاقہ کو محاصرے میں لیا اور گھر گھر تلاشی شروع کی۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر تلاشی کاروائی شروع کی۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک سرچ آپریشن جاری ہے۔