جنوبی کشمیر کے ضلع اننت میں وانی ہامہ علاقے کو محاصرے میں لے کر سیکورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع اننت ناگ کے وانی ہامہ علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج کی 19 آر آر، سی آر پی ایف اور ضلع پولیس نے مشترکہ طور علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔
خبر لکھے جانے تک علاقے میں تلاشی کارروائی جاری تھی۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔