ETV Bharat / state

اننت ناگ: تنازع کے دوران جھڑپ، ایک شخص ہلاک - لاش کو لواحقین کے حوالے

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں دو کنبوں کے درمیان زمین کو لیکر تنازع کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

اننت ناگ: تنازعے کے دوران ہاتھاپائی، ایک شخص ہلاک

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 7:19 PM IST

ضلع اننت ناگ کے گوہنو، کوکرناگ علاقے میں زمین تنازع کو لے کر دو خاندانوں کے مابین جھگڑا ہوا جس نے تلخ کلامی کے بعد ہاتھاپائی کی شکل اختیار کی اور اس دوران ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

اننت ناگ: تنازعے کے دوران ہاتھاپائی، ایک شخص ہلاک

زخمی شخص کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اشفاق احمد شیخ ولد غلام نبی شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔

لاش کو طبی و قانونی لوازمات کے لیے ضلع ہسپتال میں رکھا گیا ہے، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد آخری رسومات کے لیے لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے کئی لوگوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.