ETV Bharat / state

No Anganwadi Centre in Nai Basti, Bijbehara: 'آنگن واڑی سنٹر نہ ہونے سے بچے اسکیموں سے محروم' - آنگن واڑی سنٹر قائم کیے جانے کی مانگ

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’کئی بار حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی تاہم انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں آنگن واڑی سنٹر قائم کرنے کے مطالبے کو نظر انداز No Anganwadi Centre in Nai Basti, Bijbehara کیا گیا۔‘‘

No Anganwadi Centre in Nai Basti, Bijbehara: ’آنگن واڑی سنٹر نہ ہونے سے بچے اسکیموں سے محروم‘

author img

By

Published : May 5, 2022, 7:01 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بجبہاڑہ کے نئی بستی، آرونی علاقے کے لوگوں کی شکایت ہے کہ ان کے علاقے میں آنگن واڑی سنٹر کے فقدان کے باعث کثیر آبادی والے اس علاقے کے درجنوں بچے مختلف سرکاری اسکیموں سے محروم ہو رہے ہیں۔ Scores of kids Deprived of Govt Schemes Due to unavailability of Anganwadi Centre مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ حکام اور منتخب عوامی نمائندوں کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود نئی بستی، آرونی کو آنگن واڑی سنٹر سے محروم رکھا گیا۔

’آنگن واڑی سنٹر نہ ہونے سے بچے اسکیموں سے محروم‘

مقامی باشندوں نے بتایا کہ علاقے میں آنگن واڑی سنٹر کے قیام کے لیے انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ سمیت انتظامیہ سے رجوع کیا۔ تاہم ان کے مطابق ’’برسوں سے متعلقہ حکام، سیاسی رہنما آنگن واڑی مرکز قائم کرنے کی صرف یقین دہانی کراتے ہیں۔ No Anganwadi Centre in Nai Basti, Bijbehara تاہم اس حوالے سے زمینی سطح پر ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں، محض کاغذی گھوڑے دوڑائے جا رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ علاقے میں آنگن واڑی سنٹر کے فقدان کے باعث علاقے کے قریب ایک سو بچے اُن سبھی اسکیموں سے استفادہ حاصل نہیں کر پاتے جو یو ٹی و مرکزی حکومت کی جانب سے بچوں کے لیے خصوصی طور پر وضع کی جاتی ہیں۔Scores of kids Deprived of Govt Schemes Due to unavailability of Anganwadi Centre ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ ’’علاقے میں 100 سے زائد بچے ہیں جنہیں آج تک کسی بھی اسکیم کا فائدہ نہیں ملا ہے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ علاقے کی بیشتر آبادی مفلوک الحال ہے اور اس طرح کی اسکیمیں غریب کنبوں کے بچوں کے لیے کافی معنی رکھتی ہیں۔ ان کے مطابق ’’کئی بار حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی تاہم انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں آنگن واڑی سنٹر قائم کرنے کے جائز مطالبے کو نظر انداز کیا گیا۔‘‘

مزید پڑھیں: Anganwari Centre Defunct بجبہاڑہ: برسوں سے بند آنگن واڑی سینٹر خستہ حالی کا شکار

مقامی لوگوں نے نئی بستی، آرونی میں فوراً سے پیشتر آنگن واڑی سنٹر قائم کرنے کی اپیل کی ہے Nai Basti, Bijbehara Reisents Demand anganwadi Centre in the Areaتاکہ مقامی بچے بھی مختلف سرکاری اسکیموں سے مستفید ہو سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.