اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر Director Education Kashmir نے کھرم میں قائم ہائر سیکنڈری اسکول سے گورنمنٹ میڈل اسکول درپورہ تک پیدل مارچ کیا۔
اس موقع پر یوتھ سروس اینڈ سپورٹ کے تعاون سے طلبہ کی ایک ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا، جبکہ طلبہ نے بڑے ہی جوش و جذبے سے ناظم تعلیم کا استقبال کیا۔
تقریب کے دوران اساتذہ اور اسکولی بچوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی اچھی خاصی تعداد موجود رہی، اس موقع پر طلبہ نے مختلف تمدنی پروگرام بھی پیش کئے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے میڈیا کو بتایا کہ آج کے دورے کا مقصد یہی تھا کہ سرکاری اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ انرولمنٹ ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ جن بچوں کا نام ابھی اسکولوں میں درج نہیں ہے، انہیں ہم ایسے پروگراموں کے ذریعہ اسکولوں میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اساتذہ کا میگا ٹرانسفر زیر غور: ڈائریکٹر ایجوکیشن کشمیر
تصدق حسین میر نے کہا کہ جسمانی طور پر ناخیز بچوں کو بھی ہم اسکولوں میں انرول کرنا چائتے ہیں۔ ہمارا مقصد یہی ہے کہ ہر بچہ تعلیم سے آراستہ ہو جائے۔