ETV Bharat / state

اننت ناگ: ایس طارق ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب - ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن

انتخابات کے اختتام کے بعد ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر خان زادہ محمد عثمان کی صدارت میں حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔

ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
author img

By

Published : Apr 9, 2021, 8:51 PM IST

ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن اننت ناگ کی جانب سے آج ایک بار پھر صدارتی عہدے کے لیے انتخابات عمل میں لائے گئے۔

جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے 52 ممبران میں سے 47 ممبران نے خفیہ بیلٹ کے ذریعہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد ایس طارق کو 26 جب کہ ان کے حریف خالد منتظر کے حق میں 19 ووٹ پڑے۔ اس طرح سے ایس طارق 7 ووٹوں کی بدولت صدر کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

ایس طارق ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

انتخابات کے اختتام کے بعد ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر خان زادہ محمد عثمان کی صدارت میں حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس دوران نو منتخب صدر ایس طارق، نائب صدر فیاض احمد لولو، جنرل سیکریٹری ساحل سہیل نے اپنے عہدوں کے لیے حلف لیا۔

واضح رہے کہ 6 اپریل کو اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے انتخابات کرائے گئے تھے۔ اس دوران فیاض لولو نائب صدر جبکہ ساحل سہیل جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لیے جیت درج کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے
'شوپیان میں پانچ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی انصار غزوۃ الہند کا صفایا'

تاہم صدارتی عہدے کے امیدوار ایس طارق اور خالد منتظر کو مساوی ووٹ حاصل ہوئے تھے۔ جس کے بعد کمیٹی نے صدارتی عہدے کے لیے دوبارہ انتخابات کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.