ETV Bharat / state

Rains In Kashmir بارشوں کی وجہ سے اننت ناگ کے کئی مقامات پر سڑکیں زیر آب

author img

By

Published : May 8, 2023, 8:44 PM IST

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے تاہم 9 مئی سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 10 سے 15 مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے اس دوران درجہ حرارت میں بھی اضافہ درج ہوسکتا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
بارشوں کی وجہ سے اننت ناگ کے کئی مقامات پر سڑکیں زیر آب

اننت ناگ: وادی میں مسلسل موسمی صورتحال خراب رہنے سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے،اگرچہ جمعہ اور ہفتہ کے روز موسم میں تھوڑی بہتری آئی تھی تاہم ہفتہ کی شام کے بعد وادی کے میدانی علاقوں میں زور دار بارشی‍ں کا سلسلہ شروع ہوا، وہیں چند ایک پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی، جس کی وجہ سے نہ صرف معمول کے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے، بلکہ ندی نالوں دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ، وہیں لگاتار تیز بارشوں کے بعد ضلع اننت ناگ کے کئی مقامات پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں دقتیں پیش آرہی ہیں۔

کے ایم ڈی پرانے بس اڈہ سے نئے بس اڈے تک سڑک پر گھڑے بن گئے ہیں وہیں ڈرینیج نظام نہ ہونے سے اڈے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ قومی شاہراہ پر خاص کر بٹنگو اور پازال پورہ کے مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کو چلنے میں دشواری ہوتی ہے۔ وہیں ضلع کے بیشتر مقامات خاص کر نشیبی علاقوں میں گلی کوچوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔لوگوں نے انتظامیہ سے فوری طور پانی کی نکاسی کے انتظامات کو یقینی بنانے اور ڈرینیج نظام کو درست کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔

اس دوران اننت ناگ کے کئی مقامات پر زمین کھسکنے کے واقعات رونما ہوئے ہے، جس کی وجہ سے کئی علاقوں کی رابطہ سڑکیں ضلع ہیڈکوارٹر سے منقطع ہوگئی تھی۔اننت ناگ کے اچھہ بل کگن حال علاقے میں آج سویرے مسلسل بارش کی وجہ سے زمین کھسکنے کا واقعہ پیش آیا جس سے اننت ناگ چھترگل سڑک ٹریفک کی آمدرفت کے لئے بند کر دی گئی۔ حکام نے سڑک سے ملبہ ہٹانے کے لیے منشنری لگائی ہے جس کے بعد سڑک کو بحال کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Tourists Rescued قاضی گنڈ میں درماندہ سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے تاہم 9 مئی سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 10 سے 15 مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے اس دوران درجہ حرارت میں بھی اضافہ درج ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ باغات میں ادویات اور فصلوں کی کٹائی 8 مئی تک ملتوی کر دیں جبکہ سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء اپنے ساتھ رکھیں کیونکہ موسم 8 مئی شام تک سرد رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.