ETV Bharat / state

اننت ناگ: بس اسٹینڈ جانے والی سڑک انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل

author img

By

Published : Feb 27, 2021, 10:04 AM IST

لوگوں کا کہنا ہے اگر چہ کئی بار یہ مسئلہ افسران کی نوٹس میں بھی لایا گیا تاہم آج تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ منظور احمد نامی مقامی باشندے نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا آج تک کبھی بھی اس روڈ پر میگڈم نہیں بچھایا گیا۔

بس سٹینڈ جانے والی سڑک انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل

جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ قصبہ کے اندرونی علاقے میں سڑکوں کی خستہ حالی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اننت ناگ میں اکثر سڑکوں کی خستہ حالی سے عام لوگوں خاص کر بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

قصبہ کا دل کہلانے والے علاقے مہندی کدل سے جنرل بس سٹینڈ جانے والے روڈ پر آج تک میگڈم نہیں ڈالا گیا۔

جہاں بارش کے دوران مذکورہ سڑک پر چلنا پھرنا مشکل ہو جاتا ہے وہیں خشک موسم میں گرد و غبار سے لوگ بیمار ہو جاتے ہیں۔ اور سڑک کی خستہ حالی سے حادثات کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔

وہیں مہندی کدل سے بس اسٹینڈ جانے والی سڑک کی خستہ حالی کے خلاف لوگ سراپا احتجاج ہیں اور انتظامیہ سے سڑک پر میگڈم بچھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے اگر چہ کئی بار یہ مسئلہ افسران کی نوٹس میں بھی لایا گیا تاہم آخ تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ منظور احمد نامی مقامی باشندے نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا آج تک کبھی بھی اس روڈ پر میگڈم نہیں بچھایا گیا اگرچہ گزشتہ سال میونسپل کونسل نے یقین دہائی بھی کرائی تھی۔

اس سال میونسپل کونسل نے اس روڈ کو محکمہ آر اینڈ بی کے حوالے کر دیا ہے جہاں محکمہ آر اینڈ بی کے مطابق اس روڈ کو ابھی پلان میں نہیں رکھا گیا ہے

لوگوں نے ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سے معاملے میں مداخلت کی گزارش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.