ETV Bharat / state

خبر کا اثر: مرگن ٹاپ کو جوڑنے والی رابطہ سڑک کا تعمیری کام جاری

author img

By

Published : Oct 8, 2020, 5:03 PM IST

ضلع اننت ناگ کے مرگن ٹاپ میں آنے والے سیاحوں کے لئے راستے اب آسان ہو جائیں گے۔ خطہ چناب کو وادی سے ملانے والی رابطہ سڑک پر کام شد و مد سے جاری ہے۔

سڑک کا تعمری کام جاری
سڑک کا تعمری کام جاری

سطح سمندر سے 13000 فٹ کی بلندی پر واقع مرگن ٹاپ جو اپنی خوبصورتی کے لیے مشہور ہے۔ رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے مقامی اور غیر ریاستی سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہے۔ حسن و جمال سے مالا مال مرگن ٹاپ وادی کے بہترین مقامات میں تصور کیا جاتا ہے۔ یہاں قدرت نے ہر طرف ایسی کاریگری کی ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہاں کی آب و ہوا اور ماحول اتنا پُرسکون ہے کہ انسان صدیوں تک اس پرُفضا مقام کو بُھلا نہیں سکتا۔

سڑک کا تعمری کام جاری
مرگن ٹاپ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی دہائیوں سے وہاں کے لوگوں کو رابطہ سڑک نہ ہونے کے سبب اننت ناگ کے گاورن علاقہ سے ضروری اشیاء گھوڑں اور خچروں پر لاد کر لے جانا پڑتا تھا۔ جس سے اُنہیں آنے اور جانے میں کافی مشکلات کا سامنا رہتا تھا، تاہم کچھ عرصے سے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کی جانب سے مذکورہ علاقوں کو وادی سے ملانے کے لئے رابطہ سڑک پر سردی ہونے کے باوجود بھی تعمیری کام کرنے کا سلسلہ شد و مد سے جاری ہے۔ رابطہ سڑک پر چلنے والے ڈرائیوروں کا ماننا ہے کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے رواں برس سے رابطہ سڑک پر اطمنان بخش کام ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں رابطہ سڑک پر چلنے سے گاڑیوں میں کافی نقصانات سے دو چار ہونا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑک کی تعمیر ہونے سے مرگن ٹاپ سیاحوں کا مرکذ بن سکتا ہے، جس سے علاقہ کے بےروزگار نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوں گے۔ پی ایم جی ایس وائی کے اسیسٹنٹ انجینئر ارشید کا کہنا ہے کہ 60 کروڈ روپئے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی 40 کلومیٹر دیسو مرگن ٹاپ پروجیکٹ میں بیس کلومیٹر پہلے ہی میکڈامائزڈ ہو چکے ہیں اور رواں برس میں مزید دس کلومیٹر کو میکڈامائز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ: آلو فارم میں تعینات ملازمین بنیادی سہولیات سے محروم

انجینئر کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے علاقہ میں کام کرنے کا موقع ملا جہاں ہر روز ہر وقت ایک نئی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کووڈ-19 کی وجہ سے انہیں کافی دیر تک کام روکنا پڑا۔ تاہم لوگوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے رواں برس مذید دس کلومیٹر پر میکڈم بچھا کر مکمل کر دیے۔ انہوں نے نمائندہ کو یقین دلایا کہ اگلے سال جولائی کے مہینے میں مرگن ٹاپ کی چوٹی تک دیسو مرگن ٹاپ رابطہ سڑک کو پوری طرح سے مکمل کر کے لوگوں کے لئے وقف کریں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ مہینے ای ٹی وی بھارت نے دیسو مرگن ٹاپ رابطہ سڑک کی خبر نشر کی تھی، جس پر پی ایم جی ایس وائی نے ای ٹی وی کے نمائندہ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ رواں برس مذید دس کلومیٹر رابطہ سڑک میں میکڈم بچھائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.