ETV Bharat / state

Anantnag Road construction: اننت ناگ میں سڑک کی تعمیر کا کام جاری - اردو خبر

رواں برس جموں و کشمیر کے دوسرے اضلاع کی طرح ضلع اننت ناگ میں بھی لگ بھگ 90 فی صد (Road construction) سڑکوں کی مرمت اور میکڈمائزیشن (Macadamization of Roads) کو مکمل کر لیا گیا جس کی وجہ سے عام لوگوں کو راحت ملی ہے۔

اننت ناگ میں سڑک کی تعمیر کا کام جاری
اننت ناگ میں سڑک کی تعمیر کا کام جاری
author img

By

Published : Nov 24, 2021, 5:11 PM IST

جموں و کشمیر میں تعمیر وترقی کے کام شد و مد سے جاری ہیں اور یو ٹی گورنمنٹ لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔

رواں برس جموں وکشمیر کے دوسرے اضلاع کی طرح ضلع اننت ناگ میں بھی لگ بھگ 90 فی صد سڑکوں کی مرمت(Road Repairing) اور میکڈمائزیشن (Macadamization of Roads) کو مکمل کر لیا گیا، جس کی وجہ سے عام لوگوں کو راحت ملی ہے۔

اننت ناگ میں سڑک کی تعمیر کا کام جاری

تاہم بہت سارے علاقوں سے یہ شکایات بھی موصول ہوتی رہی ہے کہ سڑکوں کی تعمیر کا کام اچھی طرح سے نہیں کیا گیا، کہیں پر ناقص مٹیریل استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا اور کہیں پر کچھ اور الزامات عائد کیے گئے۔

مرکزی اسکیم پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کی جانب سے سڑک کے کاموں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جموں وکشمیر انتظامیہ نے ایک تین درجے کا کوالٹی کنٹرول میکانزم وضع کیا ہے جس میں جموں و کشمیر انتظامیہ کوالٹی کنٹرول ڈھانچہ کے پہلے دو درجوں کے لیے ذمہ دار ہیں۔

کوالٹی کنٹرول ڈھانچے (Road Construction Quality Testing) کے دوسرے درجے پر، کاموں کا وقتاً فوقتاً معائنہ کوالٹی کنٹرول یونٹس کے ذریعے کیا جانا چاہیے، جو ریاستی حکومت کے ذریعے قائم کیے گئے ہیں، ایگزیکٹو انجینئرز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ باقاعدگی سے معائنہ کریں گے اور ریاستی حکومت کی لیبارٹریوں کے ساتھ ساتھ بعض صورتوں میں آزاد لیبارٹریوں میں استعمال شدہ مواد کے نمونے بھی حاصل کئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اننت ناگ: سڑک کی تعمیر میں بے ضابطگی کا الزام

اسی پس منظر میں آج ایس کیو ایم کی ٹیم اننت ناگ ( Anantnag) کی مختلف سڑکوں پر ہوئے کاموں کا جائزہ لے رہی ہیں، ان سڑکوں میں اچھہ بل، شانگس سڑک، براکپورہ، میڈیکل کالج دیالگام سڑک، ہاکورہ - کوکرناگ سڑک اور اننت ناگ میں بنی دیگر سڑکوں کی ٹیسٹنگ کا عمل بھی باقاعدہ طور پر انجام دیا جا رہا ہے۔

اس عمل کی وجہ سے بہت حد تک سڑکوں کی تعمیر کے کاموں میں شفافیت اور لوگوں کو اعتماد بھی ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.