ضلع اننت ناگ میں آج ڈپٹی کمشنر انشل گرگ کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس دوران ڈی سی نے اعلی افسران کے ساتھ شب معراج کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا اور ضروری انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس مقدس موقع پر زائرین کے لئے پانی، بجلی، ٹرانسپورٹ و دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ تاکہ زائرین کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیے
کھیلو انڈیا : گلمرگ میں مسلسل برفباری کی وجہ سے کئی کھیل ملتوی
درگاہ حضرت بل کھرم اور کعبہ مرگ سے وابستہ اوقاف کمیٹی کے ممبران کے وفود بھی اس موقع پر موجود رہے۔ انہوں نے ڈی سی کے سامنے کئی مسائل و مطالبات کو اجاگر کیا۔ ڈی سی نے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایت دی کہ وہ وفود کی جانب سے اجاگر کئے گئے مسائل و جائز مطالبات کو حل کریں۔