جموں وکشمیر میں مسلسل بارش اور شدید برفباری Heavy Rain and Heavy Snow کے بعد جموں سرینگر قومی شاہراہ Jammu-Srinagar National Highway پر آج ٹریفک کی آمد ورفت معطل رہی۔ جس کی وجہ سے بانہال-قاضی گنڈ ٹنل کے دونوں جانب مسافر درماندہ ہوگئے۔
مزید پڑھیں: Weather Advisory in Doda: خراب موسمی صورتحال کے سبب ضلع انتظامیہ کی ایڈوائزری
ٹریفک حکام کے مطابق اگرچہ پہلے ہی آج شاہراہ کو بند کرنے کی اطلاع دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود لوگوں کا سفر کے لیے بلا جواز نکلنا خطرناک ثابت ہوسکتا۔ وہیں دوپہر میں اگرچہ درماندہ مسافر گاڑیوں کو روانہ کیا گیا تاہم مال بردار گاڑیاں کئی روز سے درماندہ پڑی ہیں اور انہیں شاہراہ پر کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔