ETV Bharat / state

PMAY scheme: پردھان منتری آواس یوجنا میں رشوت خوری کا الزام - PMAY scheme Scam

پردھان منتری آواس یوجنا Pradhan Mantri Awas Yojana کو وزیر اعظم مودی نے سال 2015 میں شروع کیا تھا۔ مذکورہ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت مستحقین کومکان بنانے کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ پروسس کے تحت ملک کی ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز میں اسکیم نافذ کرنے والے اداروں کو سینٹرل نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے فنڈ فراہم کیا جا رہا ہے۔ وہیں اس اسکیم میں متعلقہ افسران پر کھلم کھلا رشوت خوری کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اسکیم کے تحت ماکانات بنوانے کے لیے محکمہ دیہی ترقیات کے ملازمین رشوت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ Villagers Allege Scam in PMAY Housing Scheme

Residents Of Larnoo Block Deprived Central Sponsored Scheme PMAY
پردھان منتری آواس یوجنا میں رشوت خوری کا الزام
author img

By

Published : Jun 20, 2022, 8:44 PM IST

وادیٔ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے میں واقع گاورن، ایک ایسا علاقہ جہاں کی بیشتر آبادی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اکثر لوگ مزدور کرکے گزر بسر کرتے ہیں۔ ایسے مفلوک الحال افراد کے لیے گھر تعمیر کرنا کسی خواب سے کم نہیں ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ علاقے میں اب تک مرکز کی پردھان منتری آواس یوجنا Pradhan Mantri Awas Yojana اسکیم کے تحت ایک مکان بھی تعمیر نہیں کیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں مستحق افراد پی ایم اے وائی سے محروم ہیں، اگرچہ محکمہ دیہی ترقی کے افسران نے کئی بار علاقے کا جائزہہ لیا، جبکہ افسران نے مذکورہ علاقے کا سروے کر کے مستحق افراد کی لسٹ بھی تیار کی تھی، تاہم ایک عرصہ گزر جانے کے بعد بھی مذکورہ علاقہ کا کوئی بھی فرد پی ایم اے وائی اسکیم سے مستفید نہیں ہو سکا ہے۔ معقول گھر نہ ہونے کے باعث علاقے کی گنجان آبادی مال مویشیوں کے ساتھ ایک ہی مکان میں گزر بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

اگرچہ مرکزی حکومت نے غریب اور افلاس افراد کے لیے پی ایم اے وائی اسکیم کے تحت چھوٹے مکان تعمیر کرانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں، تاہم مذکورہ علاقے میں آج کی تاریخ تک ایک بھی شخص مرکزی اسکیم سے مستفید نہ ہو سکا۔ مقامی لوگوں نے محکمہ دیہی ترقی کے وی ایل ڈبلیو پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے علاقے کے پسماندہ لوگوں سے ان کا نام لیسٹ میں رکھنے اور انہیں گھر تعمیر کروانے کے نام پر رشوت لی ہے Villagers Allege Scam in PMAY Housing Scheme۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کئی بار یہ مسئلہ متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ عہدیداروں کی نوٹس میں لایا، تاہم آج تک مذکورہ وی ایل ڈبلیو کے خلاف محکمہ نے کوئی بھی کارروائی نہیں کی، جبکہ مذکورہ ملازم ابھی بھی ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت اردو نے محکمہ دیہی ترقی کے اسسٹنٹ کمشنر ڈپولپمینٹ ریاض احمد شاہ سے بات کی جس پر انہوں نے کہاکہ' لارنو بلاک سے ہم نے 780 مستحقین افراد کو جیو ٹیگ کیا ہوا ہے، جو آن لائن رجسٹر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وادی میں محض دو یا تین اضلاع ایسے ہوں گے جہاں پر 700 سے زائد مستحق افراد کی جیو ٹیگنگ ہوئی ہے، جن میں بلاک لارنو بھی شامل ہے۔'

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی طرف سے تمام تیاریاں مکمل کی ہوئی ہیں، جیسے ہی مرکز کی جانب سے محکمہ کو فنڈز واگزار ہوں گے، ہم فوراً وہ پیسے مستحق لوگوں کو فراہم کرینگے، تاکہ وہ لوگ مرکزی اسکیم پردھان منتری آواز یوجنا سے مستفید ہوسکیں۔ اے سی ڈی کا کہنا ہے کہ اگر علاقے میں تعائنات وی ایل ڈبلیو کے خلاف انہیں کوئی ٹھوس ثبوت ملتا ہے تو وہ مذکورہ ملازم کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ رشوت خوری ایک سنگین معاملہ ہے اور ایسے افراد کے خلاف کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کہیں پر بھی ایسا کوئی معاملہ سامنے آئے تو وہ ان کی نوٹس میں لائے تاکہ اُن لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.