ETV Bharat / state

'قبرستان کو سڑک کھا گئی' - Hassan noor lacks grave yard

حسن نور گاؤں کے شیخ پورہ میں تقریباً 56 کنبے رہتے ہیں اور یہ واحد قبرستان تھا جہاں پر میتوں کو دفنایا جاتا تھا لیکن محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے پچھلے سال سڑک کی توسیع کے دوران قبرستان کی زمین سڑک احاطے میں لائی گئی اور قبرستان کہیں نہیں رہا۔

'قبرستان کو سڑک کھا گئی'
'قبرستان کو سڑک کھا گئی'
author img

By

Published : Mar 19, 2021, 11:45 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقہ پہلگام کے حسن نور میں سڑک کی توسیع کے دوران علاقے میں موجود ایک قبرستان بھی زد میں آگیا ہے۔ حکام کی جانب سے سڑک کی توسیع کے دوران قبرستان کی زمین سڑک میں آئی ہے جس پر مقامی لوگ نالاں ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود یہ واحد قبرستان تھا اور اب جبکہ سڑک کی کشادگی میں قبرستان کا وسیع رقبہ سڑک احاطے میں آگیا تو انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ یہ واحد جگہ تھی جہاں پر میتوں کو دفنایا جاتا تھا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کشادہ کرنے کے سلسلہ میں قبرستان ہی نہیں رہا۔

'قبرستان کو سڑک کھا گئی'
انہوں نے کہا کہ حسن نور گاؤں کے شیخ پورہ میں تقریباً 56 کنبے رہتے ہیں اور یہ واحد قبرستان تھا جہاں پر میتوں کو دفنایا جاتا تھا لیکن محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے پچھلے سال سڑک کی توسیع کے دوران قبرستان کی زمین سڑک احاطے میں لائی گئی اور قبرستان کہیں نہیں رہا۔ مقامی لوگوں نے ضلع کے افسران سے اپیل کی ہے کہ ان کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں کوئی متبادل جگہ فراہم کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.