ضلع اننت ناگ میں رہبر کھیل اسکیم کے تحت محکمہ تعلیم میں بھرتی کئے گئے فزیکل ٹیچرز نے تنخواہوں میں اضافہ اور نوکریوں کی مستقلی کی مدت کم کرنے کی مانگ کو لے کر خاموش احتجاج کیا۔
احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں تین ہزار کی ماہانہ تنخواہ پر گزارا کرنا کافی مشکل ہو رہا ہے، ٹیچرز کا کہنا ہے کہ قلیل تنخواہ ہونے کی وجہ سے گھر کا خرچہ برداشت کرنا تو دور کی بات وہ ذاتی اخراجات برداشت کرنے سے بھی قاصر ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ نوکریوں کی مستقلی کی مدت میں سات برس کا طویل وقفہ ملازمین کے ساتھ نا انصافی کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے اُن کے مطالبات کو جلد سے جلد پورا کرنے کی کئی بار یقین دہانی کرائی گئی تھی تاہم زمینی سطح پر کوئی کارگر قدم نہیں اٹھایا گیا۔
انہوں نے سرکار سے تنخواہوں میں اضافہ کرنے اور مستقلی کی مدت میں کمی کرنے کا پُر زور مطالبہ کیا۔