ETV Bharat / state

اننت ناگ: ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے ضروری امداد تقسیم - ضروری امداد تقسیم

انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری، سید کفایت حسین رضوی نے ریڈ کراس کی فعالی کے لیے عوام کو کھلے دل سے عطیات پیش کرنے کی اپیل کی ہے۔

اننت ناگ میں ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے ضروری امداد تقسیم

author img

By

Published : Nov 6, 2021, 2:07 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ریڈ کراس سوسائٹی نے ضرورت مندوں میں امداد تقسیم کی۔ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری، سید کفایت حسین رضوی نے ریڈ کراس کی فعالی کے لیے عوام کو کھلے دل سے عطیات پیش کرنے کی اپیل کی ہے۔

اننت ناگ میں ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے ضروری امداد تقسیم
ریڈ کراس سوسائٹی نے اننت ناگ کے ہردکچلو اور ریشی کلبل، عيش مقام علاقوں میں مستحقین میں ضروری امداد تقسیم کی۔

جنرل سیکرٹری، سید کفایت حسین رضوی نے کہا کہ ریڈ کراس عالمی سطح پر انسانیت کی فلاح و امداد کے لیے سرگرم ہے اور آفات سماوی و کووڈ میں بھی ریڈ کراس نے قابل تعریف کام انجام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں نئی تکنیک سے لیس روایتی ٹھیٹر کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش

اس موقع پر علاقے کے سیکڑوں مستحقین کو کمبل اور ادویات تقسیم کی گئیں۔ علاقے کے لوگوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہئیں تاکہ علاقے میں رہنے والے غریب عوام کو سردیوں کے ایام کچھ راحت مل پائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.