مسلسل موسم خشک رہنے سے درجہ حرارت میں نمیاں اضافہ ہوا تھا۔ وہیں تیز دھوپ اور گرمی کی وجہ سے کسان پریشان نظر آرہے تھے۔
کسان خاص کر سیب کی صنعت سے وابستہ کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ بارشیں نہ ہونے اور تیز دھوپ کی وجہ سے میوہ خراب ہورہا تھا۔ خشک موسم اور نمی کی کمی کی وجہ سے سیب رنگ پکڑ نہیں پارہے تھے۔
وہیں دھوپ کی وجہ سے سیب کی جلد جل جاتی تھی، جس کی وجہ سے ان کا میوہ درجہ سیوم میں تبدیل ہونے کا اندیشہ تھا۔
کسانوں اور میوہ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ آج کی بارش وقت کی اہم ضرورت تھی۔ یہ بارش فصلوں کے لئے کافی موزوں ہے۔ ادھر عام لوگ بھی بارش پر اطمینان کا اظہار کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:رفیع آباد میں بادل پھٹنے سے ایک ہی کنبے کے پانچ افراد فوت
ان کا کہنا ہے کہ مسلسل موسم خشک رہنے کے سبب درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہورہا تھا۔ تاہم بارش کے بعد موسم معتدل ہوا، جس سے انہیں کافی راحت مل گئی۔