ETV Bharat / state

اننت ناگ میں سبزی منڈیوں پر اے ڈی سی کی ریڈ - سبزی منڈیوں پر اے ڈی سی کی ریڈ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراننت ناگ سید یاسر نے عوامی شکایات پر ضلع اننت ناگ کے بنگہ ڈار اور دانتر علاقہ میں سبزی فروشوں کی جانب سے غیر قانونی طریقہ سے قائم کی گئیں سبزی منڈیوں پر اچانک چھاپہ ڈالا۔

اننت ناگ میں سبزی منڈیوں پر اے ڈی سی کی ریڈ

author img

By

Published : May 6, 2020, 5:56 PM IST

جس کے دوران تقریباً پانچ کونٹل سبزی ضبط کرکے موقع پر ہی ضائع کی گئی۔ وہیں اس دوران سرکاری حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے سات ٹپر ڈرائیوروں کے ٹپر بھی ضبط کئے گئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ محکمہ مال و پولیس کے کئی افسران بھی تھے۔

اے ڈی سی نے کہا کہ 'قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اور اس طرح کی کاروائیاں آگے بھی جاری رہیں گی۔'

دراصل چند روز قبل لیگل سروسز اتھارٹی نے لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے پر عوامی شکایات کے بعد اشاجی پورہ سبزی منڈی کو بند کرنے کا حکم دیا تھا اور سبزی منڈی کو بٹنگو فروٹ منڈی منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

جس کے بعد چند خود غرض سبزی فروشوں نے دانتر اور بنگہ ڈار علاقوں میں غیر قانونی منڈیاں قائم کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.