ETV Bharat / state

تنازع کے دوران زخمی ہونے والی خاتون فوت

ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ علاقہ میں دو خاندانوں کے بیچ جھگڑے میں چند روز قبل زخمی ہونے والی خاتون نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

womandies
scuffle
author img

By

Published : Apr 30, 2020, 4:15 PM IST

ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ شمپورہ علاقے میں چند روز قبل دو کنبوں کے مابین کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا، جس کے دوران ساجدہ بیگم نامی ایک چالیس سالہ خاتون شدید طور پر زخمی ہوئی تھی۔

زخمی خاتون کو نازک حالت میں علاج و معالجے کے لئے سرینگر کے اسکمز (SKIMS) اسپتال میں داخل کیا گیا۔

کئی روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد مذکورہ خاتون نے جمعرات کو آخری سانس لی۔

قانونی لوازمات پورے ہونے کے بعد آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے جسد خاکی کو لواحقین کے حوالے کیا گیا۔

پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.