اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے ڈورو پولیس اسٹیشن کے باہر قمر، دودھوگن علاقے کے باشندوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج Protest Against PDD کیا۔
قمر، دودھوگن، ہیوارڈ گاؤں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے محکمہ بجلی کے افسران کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کثیر آبادی کو جان بوجھ کر بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم Protest Against PDD رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’محکمہ بجلی نے عوام کو بجلی فراہم کرنے کی غرض سے بجلی ترسیلی نظام پر کروڑوں روپے خرچ کیے، تاہم محکمہ بجلی کے چند خود غرض افسران اپنے علاقے کو بجلی فراہم کر کے قمر، دودھوگن، ہیوارڈ گاؤں کی بجلی بلا وجہ منقطع کرکے عوام کو پریشانیوں میں مبتلا کر رہے ہیں۔‘‘
- مزید پڑھیں: اننت ناگ: بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان
احتجاجیوں نے مزید کہا کہ محکمہ بجلی نے نئی پینل سے بجلی فراہم کرنے کو منظوری دیے جانے کے باوجود ایک مخصوص علاقے سے تعلق رکھنے والے افراد، جن میں محکمہ بجلی کے افسران بھی شامل ہیں۔ بجلی ترسیلی نظام میں رخنہ ڈال رہے ہیں، جس کے سبب کثیر آبادی گھپ اندھیرے میں ہیں۔
انہوں نے محکمہ بجلی کے افسران اور شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے کی اپیل کی۔