اہل خانہ نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 'ڈاکٹرز کے لاپروائی برتنے کی وجہ سے پیر میں جراحی کے دوران مریضہ کی آپریشن تھیئٹر کے اندر موت ہوئی ہے۔'
ان کا یہ بھی الزام ہے کہ 'ڈاکٹرز نے اپنے ایجنٹس سرگرم کیے ہیں جو سرکاری ہسپتال کے بجائے نجی ہسپتالوں میں مریضوں کی سرجری کرانے کی صلاح دیتے ہیں۔'
انہوں نے معاملہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے اور ملوث ڈاکٹرز کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔