اننت ناگ: ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ اور وومنز ڈگری کالج کے اشتراک سے گورنمنٹ ڈگری کالج وومنز کالج اننت ناگ کے آڈیٹوریم میں "خواتین کو بااختیار بنانے" کے موضوع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے خواتین کے حقوق، سماج میں ان کی اہمیت اور وقار کے بارے میں روشنی ڈالی۔
ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ کے سکریٹری نے شرکاء سے خصوصی خطاب کیا اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق اپنے تاثرات بیان کیے۔خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے سماجی اور معاشی طور بااختیار بنانے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔تعلیمی بااختیار بنانا دیگر تمام اقسام کے بااختیار بنانے کے لیے انتہائی اہم اور مفید ہے، اس کے علاوہ الیکٹریشن، پلمبر وغیرہ جیسے غیر روایتی کاموں میں خواتین میں ہنر مندی کی نشونما کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور مستحکم کرنے کے لئے مختلف ہنر سکھانے کی ضرورت ہے،تاکہ وہ خود اپنی روزی روٹی کا انتظام کر سکیں اور اس کے لئے ڈیجیٹل انڈیا جیسے پلیٹ فارم کو استعمال میں لانا چاہئے، جس کے ذریعہ خواتین کو مختلف سرکاری اسکیموں، حفاظت ان کے حقوق سے متعلق جانکاری حاصل ہوگی۔
مزید پڑھیں: اننت ناگ میں عالمی یوم خواتین کے سلسلہ میں انعامی تقریب
پروگرام میں سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ، ڈپٹی چیف، ایل اے ڈی سی اے، اسسٹنٹ، ایل اے ڈی سی اے ، ڈی ایل ایس اے اننت ناگ کے اسٹاف ممبران اور لیگل رضاکاروں کے علاوہ، ون اسٹاپ سینٹر اننت ناگ کے افسران، ڈسٹرکٹ وومنز ہب پروفیسر صاحب اور طالبات نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یوم خواتین منانے کا مقصد خواتین کی قیادت، ان کے عزائم اور حوصلے کو سراہانا اور دنیا بھر میں ہر رنگ و نسل، ثقافت اور سماجی پسِ منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین کی حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔