ETV Bharat / state

ڈرائیورز کا نجی اسکول انتظامیہ کے خلاف خاموش احتجاج - kashmir news

ضلع اننت ناگ کے ایک نجی اسکول کے ڈرائیورز نے اسکول انتظامیہ پر انہیں نوکری سے برطرف کرنے کا الزام لگایا۔ جس پر انہوں نے اننت ناگ میں مذکورہ اسکول انتظامیہ کے خلاف خاموش احتجاج کیا

ڈرائیورز کا نجی اسکول انتظامیہ کے خلاف خاموش احتجاج

author img

By

Published : Oct 7, 2020, 10:24 PM IST

ڈرائیورز کا الزام ہے کہ اسکول انتظامیہ نے انہیں پیشگی نوٹس اور بلاوجہ نوکری سے نکال دیا ہے۔

ڈرائیورز کا نجی اسکول انتظامیہ کے خلاف خاموش احتجاج

ان کا کہنا ہے کہ متعدد بار اسکول انتظامیہ کو گزشتہ برس اگست کے مہینے سے بند پڑی تنخواہیں واگزار کرنے کی گزارش کی تاہم اسکول انتظامیہ انہیں تنخواہیں واگزار کرنے میں ناکام رہی۔

غلام احمد نامی ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ گیارہ برسوں سے مذکورہ اسکول میں ڈرائیور کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اسکول انتظامیہ نے گزشتہ برس سے انہیں تنخواہ واگزار نہیں کی، جو ان کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں اسکول انتظامیہ نے اسکول میں کام کرنے والے سات ڈرائیورز کو گاڑیوں کی چابیاں حوالے کرنے اور آئندہ اسکول نہ آنے کو کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ روزگار سے محروم ہونے اور تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے وہ فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں۔

ادھر اسکول انتظامیہ کے ایک ذمہ راجو سوداگر نے فون پر بات کرتے ہوئے ڈرائیورز کے الزامات کو مسترد کیا اور کہا کہ انہیں نوکری سے برطرف نہیں کیا گیا۔

وہیں چیف ایجوکیشن افسر آر شاہ نے کہا کہ سرکار کی جانب سے واضح ہدایت ہے کہ اسکولوں میں کام کرنے والے ملازمین کو بلا رکاوٹ تنخواہیں واگزار کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ اگر کوئی اسکول سرکاری حکمنامہ کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.