ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: پرنسپل سکریٹری کا اننت ناگ دورہ - جموں و کشمیر پرنسپل سکریٹری

پرنسپل سکریٹری نوین کمار چودھری نے ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کھیتوں میں جاکر کسانوں کا حوصلہ بڑھایا۔

پرنسپل سکریٹری نوین کمار چودھری
پرنسپل سکریٹری نوین کمار چودھری
author img

By

Published : Jun 12, 2021, 5:15 PM IST

وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے کسان اپنے کھیتوں میں دھان کی پنیری لگانے میں مصروف ہیں جبکہ پہلی بار کئی چھوٹے بڑے افسر اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس کی وجہ سے کسانوں میں خوشی پائی جا رہی ہے۔

پرنسپل سکریٹری نوین کمار چودھری

اسی مہم کے چلتے پرنسپل سکریٹری نوین کمار چودھری نے ضلع اننت ناگ کے سنگم، اور ویسو علاقہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ زراعت اور باغبانی سے وابستہ کئی افسران بھی موجود تھے۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ 'اس مہم کا صرف یہی مقصد ہے کہ دھان کی پنیری کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت محکمہ زراعت کے اعلیٰ عہدیدار بھی اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک کشمیر میں تقریباً 50 فیصدی دھان کی پنیری لگانے کا کام مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ بقیہ کام بھی 21 جون تک مکمل کر لئے جائیں گے۔

پرنسپل سکریٹری نے کہا کہ 'کشمیر میں ابھی باہری ریاستوں کے مزدور موجود نہیں ہیں اس لیے مقامی لوگ ہی یہ کام کر رہے ہیں۔

نوین کمار چودھری نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں انڈسٹری بنانے کا کوئی خاص اسکوپ نہیں ہے یہاں کی معشیت، زراعت اور باغبانی پر ہی منہصر ہے اس لئے لوگوں کو چاہیے کہ وہ کاشتکاری میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.