ETV Bharat / state

کورونا کے خطرات کے بیچ امرناتھ یاترا کی تیاریاں شروع - چندنواری

کورونا وائرس کے خدشات و خطرات کے بیچ جموں و کشمیر انتظامیہ نے امرناتھ گوفہ کی طرف جانے والے راستے پر صاف و صفائی کا آغاز کردیا ہے، جس سے یاترا کے شروع ہونے کا قوی امکان لگتا ہے۔

preprations started for amarnath yatra
امرناتھ یاترا کے لیے تیاریاں شروع
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 12:40 PM IST

سیاحتی مقام پہلگام جو ابھی کورونا وائرس سے پاک ہے لیکن جموں کشمیر حکومت کی جانب سے 15 روزہ امرناتھ یاترا شروع کرنے کا ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔

امرناتھ یاترا کے لیے تیاریاں شروع

اس حکمنامے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دو روز قبل جنوبی ضلع اننت ناگ میں لیفٹننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔

میٹنگ میں یاترا کے لیے ٹریک کلیرنس (صاف صفائی) و دیگر انتظامات سمیت سکیورٹی جیسے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
میٹنگ کے دوران فسران کو وبا پر قابو پانے کی غرض سے ماس ٹیسٹنگ و دیگر اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی گئی۔ میٹنگ میں ڈی سی اننت ناگ کلدیپ کمار سدھا و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اگرچہ حکومت نے ابھی تک امرناتھ یاترا کے سلسلے میں تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ نے امرناتھ یاترا کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ جس کے تحت امرناتھ ٹریک کو چندنواری سے گوفہ تک کے راستے کو صاف کرنے کا کام شروع کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.